ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی ضمانتی مچلکوں پر دستخط کے بعد زمان پارک پہنچ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چییئرمین پی ٹی آئی ضمانتی مچلکوں پر دستخط کے بعد لاہور ہائیکورٹ سے زمان پار ک پہنچ گئے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کوئٹہ، ڈی جی خان کیسز کی ضمانت میں شورٹی بانڈ جمع کروائے۔
قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم شورٹی بانڈ دینے لاہور ہائیکورٹ آئینگے۔ ایڈووکیٹ انتظار حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی کیسز میں ضمانت کا تحریری حکم بعد میں جاری ہوا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کےوکیل کا کہنا تھا کہ آج کوئی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر نہیں کررہے ہیں۔