ایک نیوز:دل ہونا چاہی دا جوان عمراں وچ کی رکھیا ، بھارت کے شہر ممبئی میں معمر جوڑے کی جانب سے بارش میں ماضی کے معروف گانے ’’ رم جھم گرے ساون’’ پر پرفارمنس نے سوشل میڈیا پر آگ لگا دی ۔
رپورٹ کے مطابق ایک بزرگ جوڑے کو مشہور گانا ’’رم جھم گرے ساون‘‘ جو کئی دہائیوں پہلے گایا گیا تھا اور دراصل ففلم ’’ منزل ‘‘ کے لئے معروف اداکار امیتابھ بچن اور موسمی چیٹرجی پر فلمایا گیا تھا ۔ 1979میں ریلیز ہونے والی فلم کا یہ دوگانا لتا منگیشکر اور کشور کمار نے گایا تھا ۔
معمر جوڑے کا ویڈیو کلپ اسی گانے پر انہی مقامات پر دوبارہ شوٹ کیا گیا ہے جہاں اسے 1979 میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ حتی کہ کپڑے بھی امیتابھ بچن اور موسمی چیٹر جی جیسے پہنے گئے ہیں ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی