چیئر مین پی ٹی آئی کی چیف جسٹس کیخلاف عدم اعتماد کی درخواست

Jul 03, 2023 | 13:35 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: چیئر مین پی ٹی آئی نے   چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کے خلاف عدم انصاف اور عدم اعتماد کی درخواست دائر کر دی۔

رپورٹ کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی کی طرف سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کے خلاف عدم انصاف اور عدم اعتماد کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ چیئر مین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ آپ سے مجھے انصاف کی توقع نہیں ہے۔

آپ نے ٹیریان کیس کے علاوہ متعدد مواقعوں پر میرے خلاف کسی ذاتی و دیگر وجوہات کی وجہ سے قانون کیخؒلاف فیصلے دیے، آئندہ آپ سے گزارش ہے کہ میرا کوئی کیس آپ نہ سنیں۔

مزیدخبریں