چیئر مین پی ٹی آئی کی سیشن عدالت کو جوڈیشل کمپلکس منتقل کرنے کی درخواست

Jul 03, 2023 | 12:54 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:چیئرمین تحریک انصاف نے سیشن عدالت کو جوڈیشل کمپلکس منتقل کرنے کی درخواست دیدی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی دس مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کل ہو گی۔چیئرمین تحریک انصاف نے سیشن عدالت کو جوڈیشل کمپلکس منتقل کرنے کی درخواست دیدی ہے۔چیف کمشنر کو سیشن عدالت ایک دن کیلئے منتقل کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔۔
چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر گوہر خان نے چیف کمشنر کو درخواست دی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہےکہ اسلام آباد کچہری تاحال نئے جوڈیشل کمپلیکس میں منتقل نہیں ہو سکی ہے۔ایف ایٹ کچہری میں سکیورٹی خدشات کے باعث عدالت منتقل کی جائے۔

مزیدخبریں