ایک نیوز: مسیحی اکابرین کے اعلی سطحی وفد کا لاہور میں جناح ہاؤس کا دورہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کی۔
رپورٹ کے مطابق مسیحی اکابرین کے اعلی سطحی وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور افواج ،شہدا اور انکے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سانحہ کے ذمہ داروں اور اس کے ماسٹر مائنڈز کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔وفد میں ملک بھر سےمسیحی بشپس صاحبان،ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ شامل تھے جن کی قیادت بشپ آزاد مارشل،رکن قومی اسمبلی جیمز اقبال اور سینیٹر کامران مائیکل نے کی ۔
ر سینیٹ کے رکن و صدر پاکستان مسیحی کونسل سینیٹر کامران مائیکل کا کہنا تھا کہ شر پسندوں نے پاکستان کا نام بدنام کیا ہے۔آرچ بشپ سبیسٹین شاء کا کہنا تھا پاکستانی پر امن قوم ہیں اس کے خلاف سازش کے تحت یہ گھناؤنا اقدام کیا گیا ہے ۔
جناح ہاؤس کا دورہ کرنے والوں نے شہدا کی تصویروں پر پھول چڑھائے انکے اہل خانہ ملک پاکستان اور افواج پاکستان کے لئے خصوصی دعا کی۔ وفد میں بشپ لئیو پال،بشپ علیم انور،سنئیر صحافی نعیم قیصر اور دیگر بھی شامل تھے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-03/news-1688369893-4228.mp4