پی ٹی آئی کیلئے نہیں پاکستان کے لئے کھڑا ہوں:فردوس شمیم نقوی

Jul 03, 2023 | 12:17 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہےکہ ظالم حکمران کے سامنے حق بات کہنا سب سے بڑا جہاد ہے۔

رپورٹ کے مطابق فردوس شمیم نقوی نےسٹی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناامیدی کفر ہے،ایک پلان انکا ہے اور ایک پلان اللہ کا ہے۔ہر مشکل کے بعد آسانی ہے،میں آزادی کے لئے کھڑا ہوں۔جناح کا پاکستان کو تباہ کیا گیا اور لوٹا گیا ،آئندہ اس لوٹ مار کو روکنے کے لئے کھڑا ہوں۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ امید ہے ہر پاکستانی نظام انصاف کے لئے کھڑا ہوگا،ظالم حکمران کے سامنے حق بات کہنا سب سے بڑا جہاد ہے۔لوگوں کو ڈر کس بات کا ہے؟رزق دینے والی ذات اللہ کی ہے،میری بلڈنگ توڑ دی کوئی فرق نہیں پڑتا۔مجھے قید میں رکھا گیا، حق کے ساتھ ہوں۔میں تحریک انصاف کے لئے نہیں پاکستان کے لئے کھڑا ہوں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-03/news-1688368605-5374.mp4

مزیدخبریں