قرآن کی بے حرمتی کاواقعہ،سعودی عرب کی سویڈش سفیر کو طلب کر کےشدیدمذمت

Jul 03, 2023 | 12:05 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سعودی عرب نے سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعے کے خلاف سویڈش سفیر کو طلب کر کے اس عمل کی مذمت کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اتوار کو سعودی عرب نے سویڈن کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر کے زور دیا کہ ’ایسے تمام افعال کو روک دیا جائے جو برداشت، اعتدال اور تشدد کو مسترد کرنے کی بین الااقوامی کوششوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ ایسے افعال عوام اور ممالک کے درمیان ضروری باہمی احترام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

 سویڈن کی حکومت نے دارالحکومت سٹاک ہوم میں قرآن نذر آتش کیے جانے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’اسلامو فوبک‘ عمل قرار دیا ہے۔سویڈن کی حکومت کا کہنا ہےکہ قرآن نذر آتش کرنا قابل مذمت اور اسلاموفوبک ہے۔ سویڈن حکومت کا یہ بیان اسلامی تعاون تنظیم کے اس مطالبے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ایسے واقعات کی روک تھام کرنے کے لیے اقدامات کا کہا گیا تھا۔

مزیدخبریں