لاہور:عورت نے ساڑھے 4سالہ بچے کو اغوا کر لیا،ویڈیومنظرعام پرآگئی

 لاہور:عورت نے ساڑھے 4سالہ بچے کو اغوا کر لیا،ویڈیومنظرعام پرآگئی

ایک نیوز: لاہورکےجنوبی چھاونی کے علاقے سے عورت ساڑھے 4سالہ بچے کو اغوا کر کے لے گئی،ایک نیوز نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق  سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاہور ارے بازار کی نرسری کےقریب سے نامعلوم عورت  بچے کو اغوا کرکے لے گئی۔

 لاہور سی سی ٹی وی فوٹیج میں محمد یوسف  کو  اغوا کار عورت کو لیجاتے دیکھا گیا۔

رشتہ دار ذرائع  کا کہنا ہے کہ شبہ ہےبچے کو فروخت کرنے کیلئے اغوا کیا گیا،بچے کی بازیابی پر  لواحقین نے2 لاکھ کا انعام بھی رکھ دیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے اغوا کار عورت کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-03/news-1688367574-3201.mp4