ایک نیوز: ناروے کی ریڈ پارٹی کےسربراہ یارنرموکسنیس کو دھوپ سے بچنے والا ایک مہنگا چشمہ چُرانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق موکسینس کو گارڈر میون نامی شہرسے گرفتارکیا گیا ہے۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے دو ہفتے قبل اوسلوہوائی اڈے سے ایک مہنگا چشمہ چُرایا تھا۔ وہ قیمت ادا کیے بغیر اوسلو ائرپورٹ پر دکان سے باہر نکل گئے تھے۔
اس الزام پر اپنی صفائی دینے والے نارویجن سیاستدان کا موقف ہے کہ یہ چشمہ انہوں نے غلطی سے اٹھایا تھا۔گرفتاری کے علاوہ ریڈ پارٹی کےصدر پر پولیس کی جانب سے 3 ہزار نارویجن کراؤن کا جُرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
یارنرموکسنیس نےفیس بک ایپ پر صفائی دیتے ہوئےلکھا کہ دھوپ کا یہ چشمہ انہوں نے غلطی سے اپنا جان کر سوٹ کیس میں رکھ لیا تھا۔سیاست دان نے اعتراف کیا کہ ان کے پاس کوئی بہانہ نہیں ہے اور انہیں اس صورت حال کے نتائج کو قبول کرنا ہوگا۔