موٹروے پر ایم ٹیگ ختم کردیا گیا

Jul 03, 2023 | 11:28 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: موٹروے پرجدید وڈیو ٹالنگ سسٹم پرتبدیلی کی وجہ سے ایم ٹیگ ختم کردیا ہے،شہریوں کو اب ٹول پلازہ پر رقم اداکرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق جدید وڈیو ٹالنگ سسٹم پرتبدیلی کی وجہ سے مورخہ 6 سے 12 جولائی تک اسلام آباد سے لاہور(M-2) اور لاہور سے عبدالحکیم (M-3) جبکہ پنڈی بھٹیاں سے ملتان (M-4) پر ایم ٹیگ سروسز عارضی طور پرمعطل رہیں گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ برائے مہربانی نقد ادائیگی کریں اور مزید تفصیلات کیلئے 1313 پر کال کریں۔

مزیدخبریں