عدالت نے چیئرمین پی سی بی کے انتخابات روکنے کا حکم امتناعی واپس لے لیا

Jul 03, 2023 | 11:27 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: عدالت نے چیئرمین پی سی بی کے انتخابات روکنے کے حکم امتناعی کا حکم واپس لے لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے کیس شاہد کریم کی عدالت مقرر کرنے کی سفارش کر دی ہے۔جسٹس انوار حسین نے کیس کی سماعت کی، سرکاری وکیل نے کہا کہ اسی طرز کی درخواستوں پر جسٹس شاہد کریم کے پاس زیر سماعت ہیں۔اس درخواست کو بھی ان کے پاس سماعت کے لیے بھجوا دیا جائے۔

سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ جسٹس شاہد کریم نے اس قسم کی درخواست پر حکم امتناعی جاری نہیں کیا، حکم امتناعی کو واپس لیا جائے۔درخواست گزارملک ذوالفقار کی وکیل مس ندا کفیل  نے دلائل دئیے۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ مینجمنٹ کمیٹی کی منظوری سے بنائے بورڈ آف گورنرز کو پی سی بی الیکشن کمشنر نے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔پی سی بی الیکشن کمشنر نے غیر آئینی اقدام کرتے ہوئے بورڈ آف گورنرز کےنوٹیفیکیشن کوکالعدم قرار دیا ہے۔پی سی بی کے الیکشن کمشنر نے غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے نیابورڈ آف گورنرز تشکیل دیا۔

درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ پی سی بی الیکشن کمشنر کا ازخود نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دینے کا اقدام غیر آئینی قرار دیاجائے۔عدالتی فیصلےآنے تک پی سی بی انتخابات روکنے کا حکم دیاجائے۔ جس کے بعد عدالت نےفیصلہ سناتے ہوئے   چیئرمین پی سی بی کے انتخابات روکنے کے حکم امتناعی کا حکم واپس لے لیا ہے۔

مزیدخبریں