ایک نیوز: لاہور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر سے 10 ہزار سے زائد اشتہاری و عدالتی مفرور گرفتار کر لئے گئے ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ماہ جون کے دوران صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر سے 10076 اشتہاری،1934 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے ہیں۔اے کیٹیگری کے 1378، بی کیٹیگری کے 8698 اشتہاری سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔لاہور پولیس 245 اشتہاریوں کی گرفتاری کے ساتھ صوبہ بھر میں اول رہی۔1378اشتہاریوں میں 268 قتل، 107 ڈکیتی، 973 رابری، 12 ڈکیتی رابری معہ قتل اور 05 اغوا برائے تاوان جیسے جرائم میں ملوث ہیں۔
سیالکوٹ پولیس نے 151، فیصل آباد پولیس نے 120 اشتہاری ملزمان گرفتار کئے ہیں۔پولیس ٹیموں نے کریک ڈاؤن کے دوران صوبہ بھر سے 1934 عدالتی مفروران بھی گرفتار کئے۔رواں سال بیرون ممالک مفرور 88 خطرناک اشتہاریوں کو بھی انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےاشتہاری مجرموں،عدالتی مفروروں کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔