ایک نیوز: سانحہ 9 مئی کو توڑ پھوڑ کرنے ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے 26 ملزمان کی قبل از گرفتاری ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کو قصور میں توڑ پھوڑ کرنے ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور سڑک بلاک کرنے کےکیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے ضمانتوں پر سماعت کی۔ عدالت نے 26 ملزمان کی قبل از گرفتاری ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کا حکم دے دیا ہے۔
ملزمان وقاص ، اسماعیل ، آصف ،اصغر ، عبدالرؤف ، عظمت ، بابر ،علی محمد ،آصف ،وسیم اور وقار اقبال سمیت 26 ملزمان نے ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں۔ملزمان کے خلاف تھانہ الہ آباد قصور میں مقدمہ درج ہے۔عدالت نے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔