ایشین رگبی چیمپئن شپ، یو اے ای کی ٹیم لاہور پہنچ گئی

Jul 03, 2023 | 11:03 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ایشین رگبی چیمپئن شپ ڈویژن ون کےمیچز کھیلنے کے لیےیو اے ای کی ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور یو اے ای رگبی ٹیموں کے درمیان چیمپیئن شپ کے میچز پنجاب اسٹیڈیم میں 4 اور 8 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔ مہمان ٹیم کے لاہور پہنچنے پر پاکستان رگبی یونین کے عہدیداران نے انکا استقبال کیا۔

ٹیم کو ائیرپورٹ سے ہوٹل پہنچا دیا گیا ہے۔ ایشین رگبی چیمپئن شپ ڈویژن ون کو سپر وائز کرنے کے لیے ہانگ کانگ، سنگاپور اور ملائیشیا کے میچ آفیشلز بھی لاہور پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان اور یو اے ای ٹیموں کے درمیان میچ کل پنجاب سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا.

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان پہلا میچ 4 جبکہ دوسرا 8 جولائی کو کھیلا جائیگا.

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-03/news-1688364193-1549.mp4

مزیدخبریں