سوزوکی آلٹو کا انتہائی سستا نیا خوبصورت ماڈل

سوزوکی آلٹو کا انتہائی سستا نیا خوبصورت ماڈل

ایک نیوز: ماروتی سوزوکی نے اپنے انٹری لیول ہیچ بیک ماڈل ”آلٹو 800“ کی پروڈکشن بند کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی اب صرف وہ  چند یونٹس فروخت کرے گی جو اسٹاک میں ہیں۔ اس کی جگہ اب آلٹو کا نیا ماڈل ”کے 10“ لےگا۔ آلٹو 800 کی قیمت 3 لاکھ 54 ہزار (تقریباً 12 لاکھ 35 ہزار پاکستانی روپے) سے 5 لاکھ 13 ہزار بھارتی روپے (تقریباً 17 لاکھ 90 ہزار پاکستانی روپے) کے درمیان ہے جبکہ آلٹو کے پاکستانی ورژنز کی قیمت 26 لاکھ روپے سے 30 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔

ماروتی 800 کی جگہ لینے والی آلٹو ”K10“ کی قیمت 3 لاکھ 99 ہزار بھارتی روپے (تقریباً 13 لاکھ 92 ہزار پاکستانی روپے) سے 5 لاکھ 94 ہزار بھارتی روپے (تقریباً 20 لاکھ 72 ہزار پاکستانی روپے) کے درمیان ہوگی۔

پاکستان میں سوزوکی آلٹو 2023 اس وقت اپنی آٹھویں جنریشن میں ہے، 1979 میں سوزوکی آلٹو کو پاکستانی آٹوموبائل مارکیٹ میں پیش کیا گیا تھا۔اس وقت اسے سوزوکی 800 اور سوزوکی ایف ایکس جیسے متبادل ناموں سے لانچ کیا گیا تھا۔وقت کیساتھ ساتھ مینوفیکچررز نے کار کو اپ ڈیٹ کیا اور اس کا ”چہرہ“ تبدیل کیا اور آخر کار، یہ گاڑی کی موجودہ 8ویں جنریشن تک پہنچ گئی۔

سوزوکی آلٹو کی آٹھویں جنریشن کو باضابطہ طور پر پاکستان میں سال 2014 میں لانچ کیا گیا تھا، اس میں 2019 میں فیس لفٹ کے ساتھ کچھ تبدیلیاں کی گئیں اور پھر اسے 2020 میں دوبارہ لانچ کیا گیا۔