ایک نیوز: 9 مئی کے مرکزی شرپسند عمر فاروق کے والد نے اپنے بیان میں یومِ سیاہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے شرپسند واقعات کے ایک اور شرپسند عمر فاروق کے والد کا اعترافی بیان سامنے آگیا، اپنے بیٹے کی حرکات پر شدید شرمساری کا اظہار کیا۔
شرپسند عمر فاروق کے والد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم سب گھر والے 9 مئی کے سانحہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں،ہمارے بیٹے کو چیئرمین تحریک انصاف کے کارکنان اپنے ساتھ احتجاج کے لیے اکسایا، عمران خان کے اپنے بیٹے لندن میں آزادی سے زندگی بسر کررہے ہیں اور ہمارے بیٹے کو ورغلا کر بغاوت میں لگا دیا ہے۔
شرپسند عمر فاروق کے والد نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ 9 مئی کی تخریب کاری کی شدید مذمت کرتے ہیں،پاکستان اور پاک فوج ہماری ریڈ لائن اور فخر ہے، ہم سب پاک آرمی کے ساتھ ہیں۔