تربت شہداء کی نمازجنازہ ادا، فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کردیاگیا، آئی ایس پی آر

Jul 03, 2023 | 09:09 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: بلوچستان کےعلاقےہوشاب کےشہداکی نمازجنازہ ادا کردی گئی،شہداکوفوجی اعزازکےساتھ انکےآبائی علاقوں میں سپردخاک کردیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کےعلاقےہوشاب کےشہداکی نمازجنازہ ادا کردی گئی،میجرثاقب اورنائیک باقرعلی کی نمازجنازہ پہلےتربت پھرآبائی علاقےمیں ادا کی گئی۔شہداکوفوجی اعزازکےساتھ انکےآبائی علاقوں میں سپردخاک کردیاگیا۔نمازجنازہ میں حاضروریٹائرڈافسران،جوانوں اوراہل خانہ نے خصوصی شرکت کی،پاک فوج ہرقیمت پرمادروطن کےدفا ع کیلئےپرعزم ہے۔

 قبل ازیں سانگھڑ تربت میں شہید ہونے والے مجیر ثاقب باجوہ کی نماز جنازہ پولیس لائن گراؤنڈ میں ادا کی گئی تھی جس میں ضلع بھر کی سرکاری سماجی شخصیت کے ساتھ ساتھ فوجی قیادت نے شرکت کی خصوصی طور پر مجیر جنرل محمد حسین بریگیڈیئر ذوالفقار نے خصوصی شرکت کی تھی۔

اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہوشاب میں کیے جانے والے آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

 دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی کمبیٹ پٹرول پارٹی پر گھات لگا کرحملہ کیا، فائرنگ سے میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے، میجر ثاقب اور ان کی ٹیم نے آخری سانس تک دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی کے31سالہ میجرثاقب حسین شہید کا تعلق ضلع سانگھڑ جبکہ26سالہ نائیک باقرعلی شہید کا تعلق ضلع دادو سے ہے۔

میجرثاقب حسین شہید نے سوگواران میں والدین اور بیوہ کو چھوڑا ہے جبکہ نائیک باقرعلی شہید نے سوگوارن میں 3سالہ بیٹی اور بیوہ چھوڑی۔

سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہے، تمام شہداء بشمول میجرثاقب اور نائیک باقرعلی کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردوں کیخلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

مزیدخبریں