پاکستانی سکھ کمیونٹی کےوفد کاجناح ہاؤس کادورہ،9 مئی کےواقعات کی مذمت

Jul 03, 2023 | 09:24 AM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: پاکستانی سکھ کمیونٹی کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ  کیا اور  ۹ مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔

تفصیلات کےمطابق سکھ شرکاءِ وفد نے مشترکہ اعلامیہ میں  جناح ہاؤس میں ہونے والے جلاؤ گھیراؤ اور دہشت گردی پر شدید مذمت کا اظہار کیا۔

سکھ کمیونٹی کے وفد کا مزید کہنا تھا کہ “یہ بہت ہی رنجیدہ کردینے والا واقعہ ہے،یہ کون تھے جو اپنے ہی گھر کو آگ لگا گئے؟ پاکستان کا پرچم جلایا، قائدِ اعظم کی تصاویر نذرِ  آتش کرنے کیساتھ ساتھ مقدس مسجد کو بھی نا چھوڑا،شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کر کے مسمار کرنے والے اور لواحقین کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے کبھی بھی محبِ وطن نہیں ہو سکتے"۔

شرکاءِ وفد نے بھرپور مطالبہ کیا کہ جو بھی تخریب کار ، انکے سہولت کار اور ماسٹر مائنڈز جناح ہاؤس کو جلانے، شہداء کی یادگاروں کو توڑنے اور توڑ پھوڑ میں ملوث ہیں انکو کڑی سزائیں دے کر عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسا سانحہ رونما نہ ہو،سکھ شرکاءِ وفد نے پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں