ایک نیوز : آنجہانی بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ قتل کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیسن (سی بی آئی) نے سشانت سنگھ کے قتل کا سُراغ لگانے کیلئے امریکہ سے رابطہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سی بی آئی نے کیلیفورنیا میں موجود گوگل اور فیس بک کے ہیڈ کوارٹرز سے رابطہ کر کے ان سے سشانت سنگھ راجپوت کی ڈیلیٹ پوسٹ، ای میلز اور میسجزکی تفصیل حاصل کرنے کیلئے درخواست دی ہے تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ 14 جون 2020 کو ان کے ساتھ کیا ہوا تھا۔ سی بی آئی کا کہنا ہے کہ وہ گوگل اور فیس بک کے ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے جواب کے منتظر ہیں اُمید ہیں کہ ٹیکنیکل ٹیم کی مدد سے کوئی سُراغ مل سکے۔
یاد رہے کہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ اداکار کی موت کو خودکشی بتایا گیا تھا تاہم ان کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ سشانت کا قتل ہوا ہے جس کی تفتیش تاحال جاری ہے۔