گوجرانوالہ :عید کے روز تہرے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

Jul 03, 2023 | 04:05 AM

ایک نیوز :پولیس نے عید کے روز تہرے قتل کے  مرکزی ملزم گرفتارکرلیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق ملزم نے عید کے روز وزیرآباد کے نواحی علاقہ برج تاشہ میں باپ بیٹے اور تایا کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا ملزم نعمان حیدر چٹھہ نے دو سال قبل اپنے سگے والد کو بھی قتل کیا تھا ملزم کو رنج تھا کہ اسکے قریبی عزیز اسکے خلاف قتل کے مقدمہ میں پیش پیش تھے آئی جی پنجاب نے ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔

آر پی او گوجرانوالہ نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی اووزیرآباد چوہدری سعید کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دی تھی پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوے ملزم کو گرفتار کر لیا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے ۔

مزیدخبریں