ایک نیوز :انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے سابق باکسنگ چیمپئن عامر خان کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا۔
میڈیا نے برطانیہ میں عامر خان کا ماڈل سمیرا سے رابطوں کا بھانڈا پھوڑ دیا، ازدواجی زندگی میں مشکلات سے دوچار رہنے کے باوجود عامر خان نے ماڈل سمیرا سے رابطہ رکھا، ملنے اور تصاویر بھیجنے کے پیغامات بھیجے اور ٹیٹو کی تعریف بھی، ماڈل سمیرا نے بھی عامر خان کو تصاویر بھیجیں۔
رپورٹس کے مطابق عامر خان نے سمیرا کو بتایا کہ ان کی شادی ایک کاروباری انتظام تھا، وہ اور فریال کم ہی اکٹھے رہے ہیں لیکن جب عامر خان نے شادی کی دسویں سالگرہ پر بیوی فریال اور بیٹی کی تصاویر شیئر کیں تو سمیرا نے رابطہ ختم کر دیا۔
برطانوی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بعد میں دونوں کے درمیان دوبارہ رابطہ شروع ہوا اور تصاویر بھیجنے کا سلسلہ بحال ہو گيا لیکن دوبارہ ناچاقی پر رابطے پھر ٹوٹ گئے۔
عامر خان نے ماڈل سمیرا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا۔
سابق باکسنگ چیمپئن کا کہنا تھا ماڈل سمیرا سے اپنی شادی کاروباری ہونے جیسی کوئی بات نہیں کی، میں اپنی فیملی کے ساتھ خوش ہوں۔سمیرا نے اپنا ہاتھ ٹھیک کرانے کے لیے 20 ہزار پاؤنڈ مانگے، انکار پر ایشیائی ماڈل مجھے 20 ہزار پاؤنڈ کے لیے بلیک میل کرتی رہی۔
عامر خان کا کہنا تھا میرے بلیک میل ہونے سے بچنے پر ماڈل سمیرا نے مقامی اخبار کو اسٹوری فروخت کی، میرا اور ماڈل سمیرا کا رابطہ اور تصاویر کا تبادلہ رہا لیکن ایسا رابطہ نہیں رہا جیسا ماڈل سمیرا نے اخبار کو بتایا۔ ماڈل سمیرا مجھ سے خود رابطے کرتی تھی، سمیرا نے بتایا وہ اپنےخاندان سے خوش نہیں، دور رہنا چاہتی ہے، سمیرا مجھ سے ٹیٹو کی شرعی حیثیت کے حوالے سے بھی پوچھا کرتی تھی۔
خیال رہے کہ عامر خان ان دنوں اپنی بیوی اور تین بچوں کے ساتھ سیر و سیاحت کے لیے دبئی میں موجود ہیں۔