نظام شمسی کے سیارے کی دنگ کردینے والی تصویر

Jul 03, 2023 | 00:13 AM

ایک نیوز :جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے ہمارے نظام شمسی کے سیارے زحل کی پہلی انفرا ریڈ تصویر کھینچی ہے۔جو دنگ کردیگی۔

یہ تصویر 25 جون 2023 کو کھینچی گئی تھی جس میں زحل کے ساتھ ساتھ اس کے مختلف چاند بھی نظر آرہے ہیں۔اس تصویر کے لیے جیمز ویب نے اپنے NIRCam انسٹرومنٹ کو استعمال کیا۔ یہ ٹیکنالوجی ریڈی ایشن کی حرارت کو انفرا ریڈ کے ذریعے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیتی ہے۔

اس تصویر میں ہمارے نظام شمسی کا دوسرا بڑا سیارہ کچھ تاریک نظر آرہا ہے جبکہ اس کے مشہور رِنگز جگمگا رہے ہیں۔زحل کی یہ تصویر پروگرام 1247 کے تحت کھینچی گئی ہے جس میں اس کے چاند اور رِنگز کی تفصیلات دیکھی جا سکتی ہیں۔

اس پروگرام کے لیے زحل کی متعدد تصاویر کھینچی گئی ہیں جن کو بتدریج جاری کیا جائے گا۔

مئی 2023 میں جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے زحل کے چاند Enceladus سے خارج ہونے والے ان بخارات کو دریافت کیا تھا۔اس چاند سے اٹھنے والا یہ دھواں خلا میں لگ بھگ 6 ہزار میل تک پہنچ گیا تھا، جس سے ہر سیکنڈ 300 لیٹر کی رفتار سے پانی نکل رہا تھا۔

مانا جاتا ہے کہ اس چاند کی برفانی سطح کے نیچے کھارے پانی کا سمندر موجود ہے اور یہ پہلے سے علم تھا کہ یہ خلا میں پانی کے بخارات خارج کرتا ہے۔مگر پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر اس طرح کے اخراج کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں