آنکھوں کے سامنے ناچنے والے 'عجیب کیڑوں' سے نجات ممکن ہے؟

Jul 03, 2023 | 00:05 AM

ایک نیوز:کیا کبھی آپ کو اس کا تجربہ ہوا ہے کہ کسی چیز کو دیکھتے ہوئے اچانک آنکھوں کے سامنے عجیب 'کیڑے' ناچنا شروع ہوگئے؟

ہوسکتا ہے کہ آپ کو یقین نہ آئے مگر بینائی رکھنے والے 76 فیصد افراد کو اس کا تجربہ ہوتا ہے اور ان کیڑوں کو آئی فلوٹرز کہا جاتا ہے۔اس تجربے میں آنکھوں کے سامنے ننھے کیڑوں جیسا اسٹرکچر حرکت کرتا نظر آتا ہے۔

 مگر کیا ان کیڑوں کو نظروں کے سامنے ناچنے سے روکنا ممکن ہے؟ اس سوال کے جواب سے پہلے یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ فلوٹرز ہوتے کیا ہیں اور وہ نظر کیوں آتے ہیں۔

عموماً اعمر بڑھنے کے ساتھ آنکھوں کے سامنے یہ آئی فلوٹرز زیادہ نظر آتے ہیں۔

عمر بڑھنے سے ہماری آنکھوں کے اندر موجود شفاف جیل جیسا مواد سکڑ کر موٹا ہونے لگتا ہے۔اس جیل کا بیشتر حصہ پانی، کولیگن (پروٹین کی ایک قسم) اور ایک ایسڈ hyaluronan پر مبنی ہوتا ہے۔

عمر بڑھنے کے ساتھ اس جیل کا معیار کم ہوتا ہے تو کولیگن چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں جم جاتا ہے اور ان ٹکڑوں کے سائے ہی فلوٹرز ہوتے ہیں جو آنکھ کے عدسے کے سامنے سے گزرتے ہیں۔درحقیقت عمر بڑھنے کے ساتھ اس کا تجربہ زیادہ ہونے لگتا ہے۔

عام طور پر جب آپ کسی روشن اور ہم آہنگ یا ہموار چیز جیسے آسمان، برف یا سفید اسکرین کو کچھ دیر دیکھتے ہیں تو یہ کیڑے نظروں کے سامنے ناچنے لگتے ہیں۔

عموماً یہ فلوٹرز بے ضرر ہوتے ہیں مگر سنگین کیسز میں بینائی کو متاثر کر سکتے ہیں۔ذیابیطس یا ہائی بلڈ شوگر کے مریضوں کو اس کا تجربہ زیادہ ہوتا ہے تو خون میں شکر کی مقدار کو کنٹرول کرنے سے ان کا حجم کم کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں