"امریکی سازش کا شوربیگم صاحبہ کی آڈیو میں غرق ہو گیا"خواجہ آصف

Jul 03, 2022 | 23:28 PM

Waleed shahzad
ایک نیوز نیوز:اسلام آباد ، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بیگم سے منسوب آڈیو سامنے آنے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ امریکی سازش کا شوربیگم صاحبہ کی آڈیو میں غرق ہو گیا،اصلیت یہ ہے کہ اب امریکہ کے ترلے باقاعدہ شروع ہیں، منت جاری ہے، جو ہوا سو ہوا اس کو بھول کر معاف کردیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے ترلے مان لیے گۓ تو امریکہ زندہ باد نہیں تو گالیاں پھر شروع کردی جائیں گے،ملک سے باہر اوراندرون ملک اداروں کیساتھ فارمولا ایک ہے.



خیال رہے کہ بشریٰ بی بی سے منسوب ایک آڈیو لیک ہوئی ہے، اس آڈیو میں موجود دوسرے شخص کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالد ہیں.
آڈیو میں مبینہ طور پر بشریٰ بیگم کو ارسلان خالد کو مخالفین کے خلاف بیانیہ بنانے اور انہیں غدار ثابت کرنےکی مہم چلانے کی ہدایات دیتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
مزیدخبریں