اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ امریکی سازش کا شوربیگم صاحبہ کی آڈیو میں غرق ہو گیا،اصلیت یہ ہے کہ اب امریکہ کے ترلے باقاعدہ شروع ہیں، منت جاری ہے، جو ہوا سو ہوا اس کو بھول کر معاف کردیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے ترلے مان لیے گۓ تو امریکہ زندہ باد نہیں تو گالیاں پھر شروع کردی جائیں گے،ملک سے باہر اوراندرون ملک اداروں کیساتھ فارمولا ایک ہے.
امریکی سازش کا شوربیگم صاحبہ کی آڈیو میں غرق ھو گیا.اصلیت ھے کہ اب امریکہ کے ترلے باقاعدہ شروع ھیں.منت جاری ھےforget & forgive کردیا جاۓاورlet bygones be bygones.ترلے مان لیے گۓ تو امریکہ زندہ باد نہیں تو گالیاں پھر شروع. ملک سے باہر اوراندرون ملک اداروں کیساتھ فارمولا ایک ھے.
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) July 3, 2022
خیال رہے کہ بشریٰ بی بی سے منسوب ایک آڈیو لیک ہوئی ہے، اس آڈیو میں موجود دوسرے شخص کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالد ہیں.
آڈیو میں مبینہ طور پر بشریٰ بیگم کو ارسلان خالد کو مخالفین کے خلاف بیانیہ بنانے اور انہیں غدار ثابت کرنےکی مہم چلانے کی ہدایات دیتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔