لاہور میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں جلسے سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان احسان فراموش آدمی ہے اسلئےہربار احتجاج کی کال دیتا رہا مگر کوئی اس میں شامل نہیں ہوا۔
A woman full of Energy
A woman full of Hard Work
A woman full of Vision#LahoreRoarsWithPMLN pic.twitter.com/zzMXcOy68e— PML(N) (@pmln_org) July 3, 2022
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت دل پر پتھر رکھ کر بڑھانا پڑیں اسلئے نواز شریف نے کہا لوگوں میں جاو اور انہیں بتاو کہ مجھے ان کی تکلیف کا احساس ہے۔
لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت نیچے گئی تو شہباز شریف قوم کو ریلیف دیں گے جبکہ حمزہ شہباز کل پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج دینے جارہا ہے۔
دھرم پورہ میں عوام کا جوش و خروش بتارہا ہے کہ مسلم لیگ ن ضمنی انتخابات میں کامیاب ہوچکی ہے@MaryamNSharif #LahoreRoarsWithPMLN pic.twitter.com/EEH1xqFw3I
— PML(N) (@pmln_org) July 3, 2022
انہوں نے کہا کہ میں فتنہ خان کی طرح یہ نہیں کہوں گی کہ گھبرانا نہیں ہے بلکہ ہم اپنی جان لڑادیں گے آپ کو تکلیفوں سے نجات دلا کررہیں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ 2013 میں ن لیگ کی حکومت آنے سے پہلے20گھنٹے لوڈ شیڈنگ تھی مگر نواز شریف نے2018میں لوڈ شیڈنگ فری پاکستان دیا تھا،لوڈ شیڈنگ زیرو کرنے والا کوئی پوچھے تو کہنا نواز شریف آیا تھا۔
لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف فجرکی نماز پڑھ کر عوام کی خدمت میں لگ جاتے ہیں اسے پہلے والے وزیراعظم کی صبح 12بجے سے پہلے نہیں ہوتی تھی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلا سیاستدان ہے جسے نیوٹرلز انگلی پکڑ کر اقتدار میں لائے تھے مگر اب اس کی بیوی ہدایات دیتی ہے اداروں کے خلاف ٹرینڈز چلاو، فون پر کہہ رہی تھی کہ کوئی کرپشن کا سوال پوچھے تو جواب دینا غداری ہوگئی، سازش ہوگئی۔
Maryam Nawaz Sharif welcomed with fireworks as she takes the dice to address the party workers.#LahoreRoarsWithPMLN pic.twitter.com/LXEedO3a9T
— PML(N) (@pmln_org) July 3, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ جہاں عوام کے لیے کام ہوتا تھا وہاں زنگ لگ گیا، تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ پنجاب کے عوام کے پیسوں پر ڈالا گیا کیونکہ پنجاب کے عوام کے پیسے بنی گالہ جاتے تھے۔