ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.
اس موقع پر چوہدری سالک حسین،چوہدری شافع حسین،ملک احمدبھی ملاقات میں موجود تھے۔
اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پنجاب میں امن وامان کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی،چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب پولیس نے شرکت کیں۔ وزیراعظم کو صوبہ میں امن وامان کی صورتحال پرتفصیلی بریفننگ دی گئی۔
شہباز شریف نے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کی راہ ميں کسی دباؤ کورکاوٹ نہ بننے دیں اور ہر صورت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جدیدچیلنجزسے نمٹنے کیلئےپولیس کوخاطرخواہ فنڈزفراہم کیے جائیںگے، ناقص کارکردگی اور سست روی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔