یہ بات (ن) لیگی رہنماؤں عطا تارڑ اور ملک احمد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ملک احمد خان نے کہا کہ عمران خان تین سال متواتر آرمی چیف اور ادارے کے بارے میں کہتے رہے کہ ایک پیج پر ہیں، سات واقعات جن میں آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہوئی وہ تحریک انصاف کے کھاتے میں ہیں۔
بشریٰ بی بی , فرح گوگی اور احسن جمیل گجر نے عمران خان کی ایماء پر کرپشن کی ہے.عمران نیازی سرٹیفائیڈ چور ثابت ہوچکا ہے اس نے گھڑیاں بیچی ہیرے کی انگوٹھیاں بیچی اور رشوت لیکر افسران لگائے.@TararAttaullah pic.twitter.com/7HWPP7Xihb
— PML(N) (@pmln_org) July 3, 2022
ملک احمد خان نے کہا کہ عمران خان کو توشہ خان سے بہتر نام نہیں دیا جاسکتا، آپ نے پاکستان کی سیاست کو پہلے گندا کیا اور پھر پاکستان کو سفارتی سطح پر گندا کیا، کل سے ایک ٹیپ وائرل ہورہی ہے جس میں سابق خاتون اوّل کی بات چیت ہے، گھریلو خاتون کا نظریہ آپ سب نے سن لیا ہوگا کہ انہوں نے حکم دیا کہ مخالفین کے خلاف غداری کے ٹرینڈ چلائے جائیں اور جب وہ بات نہ بنی تو فارن تعلقات کو گندہ کیا گیا اس طرح آپ نے پہلے پوری سیاست کو گندہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے پریس کانفرنس میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو بھی چلائی جس میں مبینہ طور پر بشری بی بی اور ارسلان خان کے درمیان غداری کے بیانیے سے متعلق بات چیت کی گئی۔
عمران نیازی صاحب آپکی جب کرپشن سامنے آتی ہے آپ فوج پہ حملے شروع کردیتے ہیں جس دن آپکا کوئی اسکینڈل سامنے آتا ہے آپ فوج کی کردار کشی شروع کردیتے ہیں.@TararAttaullah pic.twitter.com/r6clYR4eOg
— PML(N) (@pmln_org) July 3, 2022
صوبائی وزیر پنجاب نے کہا کہ آپ نے اربوں روپیہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منتقل کیا، آپ کرپشن کے ایفل ٹاور ہیں، آپ کا کردار یہ ہے کہ کسی ریاست کا تحفہ ملے تو اسے بیچ دیتے ہیں، آپ نے بیرونی سازش کا نام لے کر اندرونی سازش کی، اگر امریکا سے خط آیا تھا تو اس کے بعد 28 دن حکومت رہی کیوں احتجاج نہ کیا۔
عمران نیازی آپ آئینی حدود میں رہ کر سیاست کرتے کوئی اعتراض نہیں تھا آپ نے پہلے پاکستان کی سیاست کو گندہ کیا دوسروں پر بے بنیاد جھوٹے الزامات لگائے لیکن یہاں بھی بات نہ بنی تو پاکستان کی سفارت کو گندہ کیا.صوبائی وزیر قانون ملک احمد خان pic.twitter.com/11Ct569653
— PML(N) (@pmln_org) July 3, 2022
ملک احمد خان نے کہا کہ یہ واحد آدمی ہے جو کہتا ہے میں درست ہوں دوسرے سارے غلط ہیں، نیوٹرل کو نیوٹرل رہنے پر برا بھلا کہا گیا، جب ادارہ نیوٹرل پوزیشن ہر چلا گیا تو نیوٹرل کو گالی عمران خان نے دی۔
انہوں نے کہا کہ کس کو نہیں پتا کہ فرح گوگی نے اربوں روپے کیسے کمائے، عمران خان کیا یہ کرپشن آپ کی مرضی کے خلاف ہوسکتی ہے؟
ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ کہ ’’لوٹ کر کھا گئے پاکستان، بشریٰ، گوگی اور کپتان‘‘، فرح گوگی نے 10 ایکڑ کا انڈسٹریل پلاٹ جو کہ 60 کروڑ روپے مالیت کا تھا وہ پلاٹ 8 کروڑ 30 لاکھ روپے میں اپنے نام کروایا، احسن جمیل نے جعلی بینک گارنٹی لے کر پلاٹ اپنے نام منتقل کروایا جب کہ بشریٰ بی بی بنی گالہ میں بیٹھ کر ڈیل کرتی تھی۔
فرح گوگی نے فیصل آباد سپیشل اکنامک زون میں 10 ایکڑ کا انڈسٹریل پلاٹ 60 کروڑ روپے کا صرف 8 کروڑ 30 لاکھ میں آلاٹ کروایا۔ غیر قانونی طریقے سے الاٹمنٹ ہوئی۔@TararAttaullah pic.twitter.com/Nu4sY8SLGt
— PML(N) (@pmln_org) July 3, 2022
انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے چور ہیں، عمران خان کی کرپشن پر تو نیٹ فلیکس میں سیریز بنے گی کیوں کہ فرح گوگی، بشری بی بی اور جمیل گجر کی ٹرائیکا کے سربراہ عمران خان ہیں۔
ہمارا مطالبہ ہے کہ عمران خان فرح گوگی اور اس کے خاوند کو واپس لائیں، ہم فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے جارہے ہیں، آپ کا کوئی ڈاکا 50 کروڑ سے کم کا نہیں، آپ کی کرپشن سامنے آتی ہے تو آپ فوج کو برا بھلا کہنا شروع کردیتے ہیں اور اداروں پر حملے شروع کردیتے ہیں۔