سابق صدر آصف علی زرداری نے دورہ لاہور کے دوران پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر شجاعت حسین سے ملاقات کی.
ملاقات کے دوران ق لیگی سربراہ نے آصف زرداری کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔
زرداری سے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین، چودھری شافع حسین اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے بھی تعزیت کی۔
سابق صدر زرداری سے ذکا اشرف، ملک ریاض، صحافی سہیل وڑائچ ، صحافی عامر میر ، صنعتکار فواد مختار، مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے بھی تعزیت کی۔