وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم دیا اور لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے فوری رپورٹ طلب کر لی.
اجلاس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کی وجوہات واضح طور پر بتائی جائںک۔ صوبوں کو پینے کے پانی اور زرعی سہولیات کی فراہمی سے متعلق معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں توانائی بحران نے عوام کے ناک میں دم کر رکھا ہے، مختلف علاقوں میں چودہ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ، بجلی کا شارٹ فال سات ہزار سات سو ستاسی میگاواٹ ہوچکا ہے۔
کراچی میں بجلی بحران سے شہری بے حال، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے متجاوز
بجلی بحران نے شہریوں کا جینا محال کر دیا، بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا۔
وزیر اعظم محمّد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے سے متعلق اہم اجلاس
وزیراعظم کا بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم
وزیر اعظم محمّدشہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کی لوڈشیڈنگ اور توانائی کےبحران پر قابو پانے سےمتعلق ایک اہم اجلاس آج لاہور میں منعقد ہوا pic.twitter.com/6l5gPz4VCq— PML(N) (@pmln_org) July 3, 2022
کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں سے دن کا سکون، رات کا چین چھین لیا۔ بیشتر علاقوں میں بجلی بندش کا عذاب شہروں کے گلے کا پھندا بن گیا۔ شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔ اورنگی، لیاقت آباد، انچولی سوسائٹی، ملیر کے مختلف علاقے بجلی بحران کی لپٹ میں ہیں۔ پی آئی بی، لائنزایریا اور سرجانی ٹاون میں بجلی کی لوڈشیڈنگ معمول بن گئی۔
کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخوں میں تبدیلی کی خبر کی تردید کر دی۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ٹیرف میں تبدیلی نیپرا اورحکومت سے منظوری سے مشروط ہے۔ ٹیرف کو کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر شیئر کیا جاتا ہے۔