جنت مرزا کے بالی ووڈ کے گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

جنت مرزا کے بالی ووڈ کے گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل
ایک نیوز نیوز: معروف ٹک ٹاک سٹار و اداکارہ جنت مرزا نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ بالی ووڈ کے مشہور گانے' سونی دے نخرے سونے لگدے' پر ڈانس کررہی ہیں،جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے، جنت مرزا سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں، ٹک ٹاک سٹار کی ایک نئی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔
اداکارہ جنت مرزا کی ایک ویڈیو منظرعام پرآئی جس میں وہ بالی ووڈ کے گانے' سونی دے نخرے سونے لگدے' پر رقص کررہی ہیں، سیاہ جوڑا پہنے وہ کیمرے کے سامنے موجود ہیں اور جیسے ہی گانا شروع ہوتا ہے اداکارہ رقص کرنے لگ جاتی ہیں۔
ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس کو خوب پسند کیا جارہا ہے، ویڈیو کے کیپشن پر جنت مرزا نے لکھا' یہ گانا' اور ساتھ دل والی ایموجیز بھی بنائی ہے۔