تفصیلات کے مطابق پی آئی اے حکام نے بتایا کہ جدہ سے لاہورآنیوالی پی آئی اے کی پروازسے پرندہ ٹکرا گیا،تاہم پرواز پی کے860 کی لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی جس سے تمام مسافرمحفوظ رہے۔
پرندہ ٹکرانے کے باعث طیارے کا انجن بری طرح متاثر ہوا، جس کے باعث طیارہ پرواز کے قابل نہیں رہا۔
سول ایوی ایشن انتظامیہ نے معائنے کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کردیا۔
واضح رہے کہ ائیرپورٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ دو ہفتے کے دوران چار سے زائد ہوائی جہاز برڈ ہِٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔