سرکاری ملازمین کی موجیں،عیدالاضحیٰ پر ریکارڈچھٹیوں کا اعلان

Jul 03, 2022 | 12:47 PM

JAWAD MALIK
پی این این نیوز: وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر8سے 12 جولائی تک پانچ چھٹیوں کا اعلان کردیا۔وزیراعظم سیکرٹری کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا.

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو عیدالاضحیٰ پر تین چھٹیوں کی سمری بھجوائی گئی، تاہم وزیراعظم نے تعطیلات پانچ چھٹیوں کی منظوری دے دی۔
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان وزیراعظم آفس کی جانب سے کیا گیا ہے جبکہ تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ پر 8جولائی بروز جمعہ سے 12 جولائی بروز منگل تک عام تعطیلات ہوں گی۔
مزیدخبریں