کراچی میں بجلی کا تعطل برقرار،لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھ گیا

Jul 03, 2022 | 12:09 PM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: کراچی میں بجلی بحران نے شہریوں کا جینا محال کر دیا، بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں سے دن کا سکون، رات کا چین چھین لیا۔ بیشتر علاقوں میں بجلی بندش کا عذاب شہروں کے گلے کا پھندا بن گیا۔ شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔
اورنگی، لیاقت آباد، انچولی سوسائٹی، ملیر کے مختلف علاقے بجلی بحران کی لپٹ میں آگئے۔ پی آئی بی، لائنزایریا اور سرجانی ٹاون میں بجلی کی لوڈشیڈنگ معمول بن گئی ہے۔
کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخوں میں تبدیلی کی خبر کی تردید کر دی۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ٹیرف میں تبدیلی نیپرا اورحکومت سے منظوری سے مشروط ہے۔ ٹیرف کو کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر شیئر کیا جاتا ہے۔
مزیدخبریں