تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر غذر نے بتایا کہ گلگت چترال روڈ ٹریفک کے لئے بحال ہے۔
دوسری جانب وادیٔ ہنزہ میں بھی گرمی کی شدت برقرار ہے، گلیشئرز پگھلنے کا عمل جاری ہے جس کے سبب تمام ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہے۔
جی ایم این ایچ اے کے مطابق حسن آباد نالے میں پانی کی سطح بدستور بلند ہے، عارضی لوہے کے پل کو پانی سے نکال دیا گیا ہے۔
ڈی سی ہنزہ کا کہنا ہے کہ حسن آباد میں عارضی لوہے کا پل بدستور ٹریفک کے لیے بند ہے۔
جی ایم این ایچ اے کا کہنا ہے کہ ایف ڈبلیو او بھاری مشینری کے ساتھ کام میں مصروف ہے، عارضی لوہے کے پل کو اونچا کرکے نصب کیا جارہا ہے۔
جی ایم این ایچ اے کے مطابق بہہ جانے والی سڑک کی بحالی کا کام بھی جاری ہے، ٹریفک کو شاہراہ نگر سے گزارا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ حسن آباد گاؤں سے چند کلومیٹر دور واقع یہ گلیشیئر 2018 میں بھی پگھلنا شروع ہوگیا تھا،گلیشیئر میں اضافے نے قربیی گلیشیئر موچور سے نکلنے والی ایک نہر میں پانی کے بہاؤ کو روک دیا جو دریائے ہنزہ میں گرتا ہے جس کے بعد ایک مصنوعی جھیل بن گئی ہے.