لاہور:ماڈل ٹاؤن میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ بھڑک اُٹھی

لاہور:ماڈل ٹاؤن میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ بھڑک اُٹھی
ایک نیوز نیوز: لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ بجھا دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں گارمنٹس کی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی،جسے راہگیروں نے دیکھتے ہی ریسکیو کی ٹیم کو آگاہ کیا،فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا اور لگی آگ بجا دی،آتشزدگی کے باعث کروڑوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ تاحال کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔