این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 16 ہزار 755 ٹیسٹ کئے گئے۔ 650 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 3.88 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق 138 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ صوبہ بھر میں کرونا کے باعث اموات کی کل 13,566 تعداد ہو چکی ہے.جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 32 ہزار 739 ہو چکی ہے۔
اب تک صوبہ بھر میں 493,148 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔