ذرائع کے مطابق شیرانی کے پہاڑی علاقے دانہ سر میں بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے راولپنڈی سے کوئٹہ جانےوالی مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔ بس میں 30 سے زائد افراد سوار تھے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 19 افراد کے علاوہ کئی زخمیوں کو ژوب سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جائے حادثہ پرامدادی کام جاری ہے، مزید ہلاکتیں بھی ہو سکتی ہیں۔ پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث امدادی کام میں رضا کاروں کو دشواری کا سامنا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے راولپنڈی سےکوئٹہ جانے والی بس کے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر رنج کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے زخمیوں کو فوری اوربہترین طبی امداد پہنچانےکی ہدایت کی ہے۔