اسد عمر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ’امریکی حکومت کی طرف سے25لاکھ خوراکیں موڈرنا ویکسین کی ملی ہیں۔‘ وفاقی وزیر نے بتایا کہ موڈرنا ویکسین بیرون ممالک ورک اور اسٹڈی ویزا پر جانےوالوں کو لگائی جائے گی۔اسد عمر نے امریکی صدر جو بائیڈن کی ترقی پسندانہ کورونا پالیسی کو قابلِ تعریف بھی قرار دیا۔
Recieved 2.5 million doses of moderna sent by US govt. This will particularly those those who have to travel for work or study to countries which are only accepting certain vaccines . @POTUS @JoeBiden progressive policy on covid is much appreciated @SecBlinken
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 3, 2021
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکا کی طرف سے کورونا کے خلاف تعاون کے سلسلے میں پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 25لاکھ خوراکیں اسلام آباد پہنچیں، موڈرنا ویکسین کی یہ خوراکیں امریکا کی جانب سے پاکستان کو عطیہ کی گئیں۔
پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں فراہم کرنے سے متعلق امریکی وزیرخارجہ اینتھونی بلینکن نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا تھا۔امریکی وزیرخارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی فراہمی دونوں ملکوں میں پائیدار دوستی اور کوویڈ 19 پر تعاون کی عکاس ہے۔