پنجاب میں بغیر ویکسین لگائے سرٹیفکیٹس کی فروخت کا انکشاف

Jul 03, 2021 | 12:57 PM

admin
لاہور: کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بھی کرپشن کی نذر ہونے لگے ، لاہور سمیت پنجاب بھر میں بغیر ویکسین لگائے سرٹیفکیٹس کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے ، جبکہ رشوت لینے والے2ویکسی نیٹرز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایک نیوز کے مطابق  لاہور سمیت پنجاب بھر میں پیسے لے کر بغیر ویکیسن لگائے کورونا و یکسی نیشن سرٹیفکیٹس دینے کا انکشاف ہوا ہے ،سروسز ہسپتال کے ویکسی نیٹرز نے سرکاری ملازمین سے ایک سے پانچ ہزار روپے تک رشوت لےکر سرٹیفکیٹس دیے۔ جس پر دو ویکسی نیٹرز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دوسری جانب ایکسپو سنٹر میں اوورسیز پاکستانیوں سے ایسٹرازینیکا ویکسین کیلئے 4 ہزار روپے رشوت لینے کا انکشاف ہوا ہے، ایکسپو سنٹر میں ایسٹر زینیکا ویکسین بیرون ملک جانے والوں کو فروخت کی گئی۔ ایکسپو سنٹر میں تعینات 3 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نااہلی چھپانے کیلئے معاملہ دبانے کی کوشش کررہاہے۔

مزیدخبریں