جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ میں صائم ایوب کا ٹخنہ مڑگیا،  ہسپتال منتقل

جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ میں صائم ایوب کا ٹخنہ مڑگیا،  ہسپتال منتقل
کیپشن: Saim Ayub sprained his ankle in the Test against South Africa, shifted to hospital

ویب ڈیسک: جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب انجری کا شکار ہوگئے۔ 

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے کپتان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقا کی اننگز جاری ہے اور اوپننگ بیٹر صائم ایوب انجری کا شکار ہوگئے، کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے پہلے دن فیلڈنگ کے دوران صائم کا ٹخنہ مڑ گیا، سہارے سے میدان سے باہر لے جایا گیا، پاکستانی بیٹر کو ہسپتال  منتقل کردیا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ کیے گئے۔