انٹرنیٹ میں سست روی، پی ٹی اے نے تحقیقات مکمل کرلی

انٹرنیٹ میں سست روی، پی ٹی اے نے تحقیقات مکمل کرلی
کیپشن: Internet slowdown, PTA completes investigation

ایک نیوز: انٹرنیٹ میں سست روی کے حوالے سے  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  کی جانب سے تحقیقات مکمل کرلی گئیں۔  

 ذرائع پی ٹی اے کے مطابق   ٹیلی کام آپریٹرز نے اپنے نیٹ ورکس پر آنیوالے مسائل کی تفصیلات فراہم کردیں ، ٹیلی کام کمپنیوں کو سوشل میڈیا اور ویب براؤزنگ میں مسائل کا سامنا رہا ، ٹیلی کام آپریٹرز  نے  سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف مسائل کی نشاندہی  کی، جاز اور ٹیلی نار نے ایکس پر بلاکنگ کے مسائل کی نشاندہی کی، جاز اور ٹیلی نار نے ویب براوزنگ اور ڈیٹا سروسز پر کوئی مسئلہ رپورٹ نہیں کیا ، زونگ نے تمام بڑے ایپلیکیشنز میں ڈیٹا ٹریفک میں کمی رپورٹ کی، زونگ نے اپنے نیٹ ورک پر ٹک ٹاک ٹریفک میں 16 فیصد کمی نوٹ کی ، یوفون نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کی کارکردگی میں کمی کی نشاندہی کی، یوفون کے مطابق ویب براؤزنگ میں کوئی مسئلہ رپورٹ نہیں ہوا۔  

پی ٹی اے کے مطابق فکسڈ لائن آپریٹرز نے بھی انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے دوران مسائل کی نشاندہی کی ، پی ٹی سی ایل نے سوشل میڈیا سروسز میں خلل کی نشاندہی کی، ٹک ٹاک، واٹس ایپ، فیس بک، اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہونے کی نشاندہی کی  گئی ، پی ٹی سی ایل کے مطابق ویب براؤزنگ میں کوئی مسئلہ نہیں پایا گیا، سائبرنیٹ نے بھی اپنے نیٹ ورک پر سوشل میڈیا اور ویب براؤزنگ میں رکاوٹوں کی نشاندہی کی ،نیا ٹیل نے بتایا کہ اس کے نیٹ ورک پر سروسز بالکل متاثر نہیں ہوئیں، ٹرانس ورلڈ نے ویڈیو اسٹریمنگ، کالز اور ویب براؤزنگ میں سست رفتاری کی تصدیق کی وی پی این کے بڑھتے استعمال نے بینڈوتھ پر اضافی بوجھ ڈالا، انٹرنیٹ طلب کو پورا کرنے کیلئے بینڈوڈتھ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔   

پی ٹی اے  کی جانب سے اپنی تحقیقاتی رپورٹ وزارت آئی ٹی کو ارسال کردی   گئی۔