ایک نیوز: ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار اعدادوشمار کی رپورٹ جاری کردی گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی بڑھنے کی رفتار میں گزشتہ ہفتے میں کمی ہوئی، گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصد کی کمی ہوگئی، مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح 3.97 فیصد پر آگئی، ایک ہفتے میں 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 23 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔
رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 13.48 فیصد کی کمی ہوئی، آلو 5.59 فیصد، انڈے 0.23 فیصد سستے ہوئے، آٹا، لہسن، دال ماش سستی ہونے والی اشیاء میں شامل، گزشتہ ہفتے زندہ مرغی 10.28 فیصد مہنگی ہوئی، پیاز 4.93 فیصد، دال مونگ 1.08 فیصد مہنگی ہوئی، چینی 0.95 فیصد، گڑ 0.58 فیصد مہنگا ہوا ، ویجیٹیبل گھی، پٹرول، ڈیزل، کیلے مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔