پاکستان کی ایران میں دہشت گردی کی شدید مذمت 

Jan 03, 2024 | 23:22 PM

ایک نیوز :ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ایران کے شہر کرمان میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ترجمان کاکہنا تھا کہ پاکستان ایران میں شہداء قبرستان میں ہونے والے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایران کی حکومت اور برادر عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ دہشت گردی علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔دوطرفہ اور علاقائی تعاون کے ذریعے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے ۔

مزیدخبریں