تیر سے ملتے جلتے نشانات الاٹ نہ  کئےجائیں، پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط

تیر سے ملتے جلتے نشانات الاٹ نہ  کئےجائیں، پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط
کیپشن: تیر سے ملتے جلتے نشانات الاٹ نہ  کئےجائیں، پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط

ویب ڈیسک:پیپلزپارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر ”تیر “سے ملتے جلتے انتخابی نشانات الاٹ نہ کرنے کی استدعاکردی۔
درخواست میں کہا گیا کہ پانچ انتخابی نشانات پنسل، بال پوائنٹ پین، پین،پیچ کس اور ٹوتھ برش کسی امیدوار کو الاٹ نہ کیے جائیں، ملتے جلتے نشانات کی وجہ سے ووٹر مغالطہ کا شکار ہوسکتے ہیں۔
ہمارے ووٹرز غلطی سے ان نشانات پر ٹھپہ لگا سکتے ہیں ۔خط میں کہا گیا کہ پیپلزپارٹی کے انچارج الیکشن سیل تاج حیدر کی طرف سے لکھا گیا ہے۔