ایک نیوز: اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سےشہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاتر سے باہر آگئے۔
تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی 137 کلومیٹر زیر زمین تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔ زلزلے کے جھٹکے 2 بجکر 24 منٹ پر محسوس کیے گئے۔