توہین الیکشن کمیشن: عمران خان اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد

توہین الیکشن کمیشن: عمران خان اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد
کیپشن: توہین الیکشن کمیشن: عمران خان اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد

ایک نیوز: توہین الیکشن کمیشن کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ عمران خان اور فواد چودھری پر فردجرم عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق توہین الیکشن کمیشن کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔الیکشن کمیشن کی چار رکنی ٹیم نے نثار درانی کی سربراہی میں کیس کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن ممبران میں شاہ محمود جتوئی، بابر حسین بھروانہ اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ شامل ہیں۔  توہین الیکش کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری پر فردجرم عائد کردی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق دوران سماعت ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی۔ کیس کی مزید سماعت 16جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ کمیشن ممبران اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔