سائفر کیس: جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی طبیعت ناساز، سماعت بغیر کارروائی ملتوی

Jan 03, 2024 | 12:18 PM

ویب ڈیسک: جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی طبیعت ناسازی کے باعث سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی 8جنوری تک ملتوی  کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی طبیعت ناسازی کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی کارروائی پر 11جنوری تک حکم امتناع دے رکھا ہے۔

مزیدخبریں