ویب ڈیسک: جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی طبیعت ناسازی کے باعث سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی 8جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی طبیعت ناسازی کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی کارروائی پر 11جنوری تک حکم امتناع دے رکھا ہے۔