مسترد کاغذات نامزدگی پر تمام درخواستیں یکجا، جمعہ تک جواب جمع کرانے کا حکم

مسترد کاغذات نامزدگی پر تمام درخواستیں یکجا، جمعہ تک جواب جمع کرانے کا حکم
کیپشن: All applications on rejection of nomination papers combined, order to submit reply by Friday

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں الیکشن ٹریبونل کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے سے متعلق اب تک دائر تمام درخواستوں کو یکجا کر دیا۔

الیکشن ٹریبونل نے الیکشن کمیشن کو تمام درخواستوں پر جمعے کو جواب جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

الیکشن ٹریبونل کا اپنے حکم میں کہنا ہے کہ آر او سے ریکارڈ لے کر تمام درخواستوں پر شق وار کمنٹس جمع کرا دیں۔

الیکشن ٹریبونل نے ہدایت کی ہے کہ بلز یا کوئی بھی ادائیگیاں تھیں تو آر او ان ادائیگیوں کے لیے وقت دینے کا مجاز تھا، اختیار ہونے کے باوجود اعتراضات دور کرنے کے لیے آر او نے وقت کیوں نہیں دیا؟

شعیب شاہین، نیاز اللّٰہ نیازی، ظفر علی شاہ کی اپیلیں دائر

الیکشن ٹریبونل میں شعیب شاہین، نیاز اللّٰہ نیازی، ظفر علی شاہ اور دیگر نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے پر اپیلیں دائر کی ہیں۔

ظفر علی شاہ سے سوال جواب

سید ظفر علی شاہ نے الیکشن ٹریبونل کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جی میں خود الیکشن لڑ رہا ہوں، پوچھا گیا کہ کس جماعت سے تعلق ہے؟ تو واضح لکھا ہے کہ پی ٹی آئی سے ہوں۔

الیکشن ٹریبونل نے ظفر علی شاہ سے سوال کیا کہ آپ کے خلاف ایک گاڑی سے متعلق اعتراض ہے۔

سید ظفر علی شاہ نے جواب دیا کہ وہ گاڑی میں نے 3 سال پہلے بیچ دی تھی۔

الیکشن ٹریبونل نے ہدایت کی کہ آپ کوئی بیانِ حلفی یا ٹرانسفر لیٹر جمع کروائیں۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ جمعے کے لیے نوٹس کر دیتے ہیں، اس روز کیس کو میرٹ پر سنیں گے۔